ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں تیز رفتار بس اور بائک کی ٹکر۔ ٹیچر ہلاک، لڑکی زخمی

کنداپور میں تیز رفتار بس اور بائک کی ٹکر۔ ٹیچر ہلاک، لڑکی زخمی

Mon, 13 Feb 2017 01:09:59    S.O. News Service

کنداپور 12؍فروری (ایس او نیوز)ممبئی سے منگلورو جانے والی ایک تیز رفتار بس نے کنداپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر بائک کو ایسی ٹکر ماری کہ اس کے نتیجے میں بائک سوار ٹیچر ہلاک ہوگیا اور اس کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھی لڑکی زخمی ہوگئی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ٹیچر کا نام بھوجا ہانڈا(۵۲سال) بتایا گیا ہے۔جو ہیماڈی کا رہنے والا تھا اور وہ کوٹیشورا پی یو کالج میں آرٹس کا ٹیچر تھا۔ اس کے علاوہ صبح کے وقت وہ یوگا بھی سکھایا کرتاتھا۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا ، اس کی بائک پر حسب معمول پڑوسی لڑکی ارپیتا (۱۱ سال) سوار تھی۔ زخمی ارپیتا کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔


Share: